اُڈپی:3/ نومبر (ایس اؤنیوز)ضلع کے مختلف پولس تھانوں کے ذریعے ضبط کردہ قریب 10کلو گانجہ کو عدالتی حکم کے مطابق آج ایس پی دفتر کے صحن میں جلا کر خاک کردیاگیا۔
ایس پی ڈاکٹر سنجیوپاٹل کی صدارت میں منعقدہ ضلع ڈرگ ڈسپوزل کمیٹی کی میٹنگ میں لئے گئے فیصلے کے مطابق یہ کارروائی انجام دی گئی ہے۔ قریب کلو گانجہ کو پولس عملے نے آگ میں جلا دیا۔ جس میں ملپے تھانہ کا 1.25کے جی ۔ اُڈپی شہری تھانہ 1.426کے جی ۔ سن پولس تھانہ 2.938کے جی ۔ منی پال تھانہ 1.361کے جی اور اماسبائیل تھانہ میں ضبط کردہ 4.800کے جی گانجہ شامل تھا۔ اس موقع پر ایس پی ڈاکٹر سنجیو پاٹل ، ایڈیشنل ایس پی کمار چندر، کارکلا معاون ایس پی ہرشکیش سوناونے وغیرہ موجود تھے۔